فائلز بائے گوگل نے پرائیویسی برقرار رکھنے والا ’سیف فولڈر‘ متعارف کرا دیا

ہرماہ 150ملین استعمال کنندگان کا اضافہ

فائلز بائے گوگل نے پرائیویسی برقرار رکھنے والا ’سیف فولڈر‘ متعارف کرا دیا

مؤرخہ07اگست،2020:گوگل نےاپنیFilesایپ میں’Safe Folder’کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔AppFilesکے اس وقت دنیا بھر میں 150 ملین سے زیادہ استعمال کنندگان ہیں اور دسمبر، 2017ء میں متعارف کرائے جانے کے وقت سے اب تک  ایک کھرب (trillion)فائلوں کو حذف کیا جا چکا ہے۔ابتداء میں یہ فیچر 2ملین سے زائد استعمال کنندگان کو دستیاب ہوگا اور پھر ،آئندہ چند ہفتوں کے دوران،  بتدریج توسیع دے کر Filesکے تمام استعمال کنندگان کو رسائی دے دی جائے گی۔

Safe Folderایک محفوظ4-digit فولڈر ہے جسے PINکی مدد سے انکرپٹ (encrypt)کیا گیا ہے جو لوگوں کو بآسانی اپنی اہم دستاویزات، تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو فائلیں اسٹور کرنے کے قابل بناتا ہے اوراُن کی ذاتی فائلوں کو دیگر افراد کے ذریعے کھولنے یا ان تک رسائی سے محفوظ رکھتا ہے۔یہ فیچر استعمال کنندگان کو اپنے کنٹنٹس کی اسکرین شاٹ یا اسکرین ریکارڈنگ لینے سے بھی باز رکھتا ہے۔ جیسے ہی ایپ سے باہر سوئچ کیا جائے، یہ فوراً لاک ہو جاتا ہے تاکہ ، بیک گراؤنڈ ہونے کے باوجود اس کے کنٹنٹ تک رسائی ممکن نہ ہو سکے  اور دوبارہ داخلے کی صورت میں ایک مرتبہ پھر PINطلب کرتا ہے۔

Filesکو ابتداء میں ایسے لوگوں کے لیے تخلیق کیا گیا تھا جن کے فون میں اسٹوریج کی گنجائش کم ہو اور جن میں اکثریت پاکستان ،بھارت ، نائجیریا اور برازیل جیسے ممالک میں رہتی ہے۔ Safe Folderفیچراُن ممالک کے لوگوں کے لیے بھی تخلیق کیا گیا ہے  جو وقتاً فوقتاً اپنی ڈیوائس دوستوں اور گھرکے افراد کو استعمال کے لیے دیتے رہتے ہیں۔اس فیچر کے بارے میں گوگل کے پروڈکٹ مینجر، یورس وان مینز(Joris van Mens) نے کہا:”ڈیوائس شیئرنگ کی مشق ایک عالمی معاملہ ہے اور بالخصوص ایسی جگہوں پرجہاں اسمارٹ فونز کا استعمال  بہت محدود ہے اور وسائل کی شیئرنگ کے حوالے سے ثقافتی روایات مضبوط ہیں۔“ یورس وان مینز نے مزید کہا:”ہم جہاں پرائیویسی کو ہر شخص کے لیےا یک مختلف انداز میں دیکھتے ہیں، یہ فیچر ایک ایسا طریقہ ہے جو لوگوں کو زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے  تاکہ وہ اپنے ذاتی کنٹنٹ کا بہتر نظم و نسق کر سکیں، حتی کہ ڈیوائسز کی شیئرنگ کی صورت میں بھی۔“

Filesکا نیا“Safe Folder”فیچراستعمال کنندگان کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اپنی اہم فائلیں

ایک ایسے پرائیویٹ فولڈر میں اسٹور کر سکیں جسے PINکے ذریعے انکرپٹ (encrypted) کیا گیا ہو

اور ان فائلوں کو پرائیویسی میں مداخلت سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

Filesجگہ خالی کرنے، کنٹنٹ کا نظم و نسق کرنے اور فائلوں کی شیئرنگ میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔اپنے متعارف کرائے جانے کے وقت سے اب تک یہ فیچر اپنے استعمال کنندگان کی درج ذیل طریقے سے مدد کر چکا ہے:

●        ایک کھرب (trillion)سے زائد فائلوں کو حذف کرچکا ہےجس کے لیے استعمال کنندگان  کو30,000 برسوں سے زائد کا عرصہ درکار ہوتا اگر وہ ڈپلیکیٹ، پرانے لطیفے یا غیر ضروری فائلوں کو ہر سیکنڈ ذاتی طور پر حذف کرتے۔

●        لوگوں کے فون پر 400پیٹا بائٹ (petabytes)سے زیادہ جگہ  کی بچت– جو تقریباً 1,400برس کے برابر نان-اسٹاپ HD ویڈیو ریکارڈنگ کے برابر ہے۔

●        ہرسیکنڈ میں 12GBجگہ خالی کرنا، جو فی سیکنڈ 5,000تصاویر کے برابر ہے۔

Filesگوگل پلے اسٹور(Google Play Store)پر اور 80زبانوں میں ایسے تمام فونز کے لیے دستیاب ہے جوAndroid 5.0 (Lollipop)یا اس سے زیادہ درجے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتے ہیں جبکہ Safe Folderکا فیچرAndroid 8.0 (Oreo)اور اس سے اوپر درجے کے آپریٹنگ سسٹم کے لیے دستیاب ہے۔مزید معلومات کے لیے files.google.comکا وزٹ کیجیے۔