اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن جانے کی تیاریاں شروع کر دیں

نیوزی لینڈ حکام کی جانب سے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو آج مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے ،اسکواڈ کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں

اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن جانے کی تیاریاں شروع کر دیں

پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن جانے کی تیاریاں شروع کر دیں، اسکواڈ کی کل کرائسٹ چرچ سے روانگی شیڈول ہے ۔ نیوزی لینڈ حکام کی جانب سے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو آج مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے ، اسکواڈ کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں ۔ قومی اسکواڈ کے اراکین آئسولیشن کے اختتام اور ٹیسٹ منفی آ نے پر خوش ہیں، انہوں نے ایک دوسرے سے بات کر کے خوشی کا اظہار کیا ۔ ذرائع کے مطابق اسکواڈ کے اراکین نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کے تعاون اور ہمت بندھانے پر شکریہ ادا کیا ، اسکواڈ کے ارکان مختلف اوقات میں چہل قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔