و ویمن ڈویلپمنٹ کمپلکس کے قیام کے لیے اراضی کی خریداری  سے متعلق تمام سٹاف شبانہ روز کام کررہا ہے: عنبرین رضا

کمپلکس کی تعمیر و ترقی اور کام سے متعلق حکمت عملی پر بھی ہوم ورک مکمل کیا جارہا ہے: صوبائی سیکرٹری و ویمن ڈویلپمنٹ

و ویمن ڈویلپمنٹ کمپلکس کے قیام کے لیے اراضی کی خریداری  سے متعلق تمام سٹاف شبانہ روز کام کررہا ہے: عنبرین رضا

لاہور :صوبائی سیکرٹری و ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا کی زیر صدارت ویمن ڈویلپمنٹ کمپلکس کے قیام کے لیے اراضی کو خریدنے کے لیے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا اجلاس میں کمپلیکس سے متعلقPC1زیر غور رہا۔اجلاس میں متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہالاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے اراضی کے متعلقہ معاملات طہ پاچکے ہیں۔سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ و ویمن ڈویلپمنٹ کمپلکس کا قیام ازحد ضروری ہے انہوں نے مزیدکہا کہ و ویمن ڈویلپمنٹ کمپلکس کے قیام کے لیے اراضی کی خریداری  سے متعلق تمام سٹاف شبانہ روز کام کررہا ہے۔عنبرین رضاکاکہناتھا کہ کمپلکس کی تعمیر و ترقی اور کام سے متعلق حکمت عملی پر بھی ہوم ورک مکمل کیا جارہا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری WDDآصف الرحمن،ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ وویمن ڈویلپمنٹ محمد نجیب،ڈائریکٹر سجیلہ نوید،سیکشن افسر محمدرمضان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔