اپوزیشن کا الائنس غیر فطری ہے، استعفے دینے ہیں تو دیدیں: صوبائی وزیرانسانی حقوق اعجاز عالم 

 اپوزیشن کا الائنس غیر فطری ہے، استعفے دینے ہیں تو دیدیں: صوبائی وزیرانسانی حقوق اعجاز عالم 

لاہور : صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ ہم سب کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئے کیونکہ کوروناکی دوسری لہربہت خطرناک ہے جبکہ اپوزیشن جلسے، جلوس کرکے عوام دشمنی کا مظاہرہ اور کورونا معاملے پر ابہام پیدا کر رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیئے کہ دوہرے معیارسے پرہیزکرے ، اپوزیشن کا الائنس غیر فطری اور وقتی ہے بلکہ یہ پڑا  بچاوکیلئے کیا گیا ہے اور اگر استعفے دینے کے خواہشمند ہیں تو دیر نہ کریں کیونکہ پاکستان کی عوام جان چکی ہے کہ ان کا اصل چہرہ کیسا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صوبائی وزیر نے محکمہ انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں تحریک انصاف کے کارکنان سے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ ہم سب کو چاہیئے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے مطابق کورونا کے خلاف تمام تر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں اور قائم کردہ ایس او پیز کی ہر حال میں پابندی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی سفارشات پر بڑے اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے ،اسی لیئے تحریک انصاف نے اپنے تمام اجتماعات کو روک دیا ہے ہم سب کو کورونا کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اور اپنے بچوں کی جانوں کو عزیز رکھنا ہے ۔