میاں اسلم اقبال کی ایوان صنعت وتجارت لاہور آمد،تاجروں اور صنعت کاروں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب

وزیر اعظم عمران خان کی درست معاشی حکمت عملی کے باعث معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور انڈسٹری پوری قوت کیساتھ چل رہی ہے سیاسی بے روزگار روزگارکی تلاش کے لئے سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں،یہ عناصر حوصلہ رکھیں،انہیں جیل میں روزگار بھی ملے گا اور محنت کا پورا معاوضہ بھی

میاں اسلم اقبال کی ایوان صنعت وتجارت لاہور آمد،تاجروں اور صنعت کاروں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب

لاہور:صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی درست معاشی حکمت عملی کے باعث معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے  انڈسٹری پوری قوت کیساتھ چل رہی ہے اور برآمدی آرڈر پورے نہیں ہو پارہے۔انڈسٹری کی ضرویات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کا لائحہ عمل بنا لیا ہے۔ سیاسی بے روزگار روزگارکی تلاش کے لئے سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔یہ عناصر حوصلہ رکھیں،انہیں جیل میں روزگار بھی ملے گا اور محنت کا پورا معاوضہ بھی۔اپوزیشن ملک میں کاروبار بند کرانے کی سوچ کے ساتھ کورونا کے دوران جلسے کر رہی ہے۔کووڈ آرڈیننس کے تحت جلسوں پر پابندی ہے خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار آج ایوان صنعت وتجارت میں تاجروں اور صنعت کاروں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تاجروں اور صنعت کاروں نے حکومت سے پر زور اپیل کی کہ کورونا کی شدید لہر کا سامنا ہے اس لئے حکومت جلسے جلوس اور اجتماعات رکوائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن اپنی شرمندگی اورکرپشن چھپانے کے لئے عوام کا کندھا استعمال کرکے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ غریب عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا۔دونوں جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو لڑوایا،آج اقتدار میں آنے کے لئے پھر اکھٹے ہوگئے ہیں۔ایک خاندان نے غریب کی لوٹی ہوئی دولت سے سر محل خریدا تو دسرے خاندان نے لندن میں جائیدادیں بنائی۔

کرپشن پر جب کتاب لکھی جائی گی تو یہ دونوں خاندان سر فہرست ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان اقتدار میں رسائی کے لئے یہ کسی رسوائی سے بھی نہیں ڈرتے۔شریف خاندان نے تو سیاست کا مفہوم ہی بدل دیا،انہوں نے سیاست کو منافع بخش کاروبار بنایا۔یہ عناصر جان لیں اب انہیں اقتدار نہیں ملے گا،عوام ان کے چہرے پڑھ چکے ہیں۔ جب ان سے کرپشن کے بارے میں پوچھا جائے تو انتقامی سیاست کا واویلہ شروع کردیتے ہیں۔

انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ جمہوری نظام میں حکمرانوں کو کٹہرے اور عوام کی عدالت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان ایسا لیڈر ہے جو اقتدار تو چھوڑ سکتا ہے لیکن کسی کرپٹ کو این ار او نہیں دے گا۔حکومت نے شوگر مافیاکے خلاف انکوائری کرائی اور ذمہ داروں کے خلاف پرچے بھی درج کروائے۔ملک میں 75 فیصد شوگر ملیں مخالفین کی ہیں انہیں عوام کا درد ہے تو اپنی ملوں سے سستی چینی عوام کو دیں۔ایوان صنعت وتجارت کے صدر میاں طارق مصباح،سینئر نائب صدر ناصر حمید خان،نائب صدر چوہدری طاہر منظور اور صنعت کاروں و تاجروں نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر صوبائی وزیر نے تمام جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔