وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے

حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے  عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے،سابق حکمرانوں کی طرح نمائشی کام کئے ہیں نہ کریں گے   حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر اکٹھے ہیں، افواہیں پھیلانے والوں کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے  تحریک انصاف کی حکومت اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہی ہے  پنجاب کو بہترین صوبہ بنانا اور عوام کو اعلیٰ ترین سہولتیں فراہم کرنا ہی حکومت کا نصب العین ہے

 وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی سے اپنے آبائی حلقہ سے آئے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔ہمارے کام خود بولتے ہیں۔سابق حکمرانوں کی طرح نمائشی کام کئے ہیں نہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر اکٹھے ہیں۔ افواہیں پھیلانے والوں کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ہماری نیت صاف اورسمت درست ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو بہترین صوبہ بنانا اور عوام کو اعلیٰ ترین سہولتیں فراہم کرنا ہی ہمارا نصب العین ہے۔سب مل جل کر کام کر رہے ہیں، کسی کو شکایت کا موقع دیا نہ دیں گے۔صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔حکومت ساری توانائی صرف عوام کی خدمت کیلئے وقف کی ہوئی ہے۔سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر ترقی کے سفر سے محروم رکھا گیا-تحریک انصاف کی حکومت نے دور دراز علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا ہے۔گاؤں کی سطح پر کمپیوٹرائزڈ ریونیو ریکارڈ کا پراجیکٹ لایا جائے گا۔پراجیکٹ میں ابتدائی طور پر 14 قانونگوئی حلقوں میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے۔