جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد    

 اسوہ رسولؐ  کو اپنا کر ہی عروج اور بلندی حاصل کی جاسکتی ہے سیرت النبیؐ ہر دور کے انسان کے لیے مشعل راہ اور مینارہ نور ہے  

 جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد    

لاہور :محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے جامعہ القدس چوک دالگراں لاہور میں جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسوہ رسولﷺ کو اپنا کر ہی عروج اور بلندی حاصل کی جاسکتی ہے، سیرت النبی ﷺ ہر دور کے انسان کے لیے مشعل راہ اور مینارہ نور ہے۔نبی اکرم  ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے رحمت و برکت کا باعث، آپ  ﷺ کی تعلیمات تمام انسانوں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ اور بنی نوع انسان کے لیے اسوہئ کامل ہے۔ حیاتِ انسانی کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جس کے پاکیزہ خدّوخال آنحضرت  ﷺ کی زندگی میں میسر نہ ہوں۔ کانفرنس کے منتظمین مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی اور مولانا حافظ عبدالوہاب روپڑی نے ڈاکٹر طاہر رضابخاری کو اپنی تفسیر "توضیح القرآن"کا تحفہ پیش کیا۔ کانفرنس سے اعجاز احمد چوہدری،حافظ زبیر احمد ظہیر، پروفیسر عبدالمجید سمیت دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔