لاہور: وفاقی وزیر صحت نےعبدالقادر پٹیل نے ایم بی بی ایس میں 29 میڈل حاصل کرنے والے ڈاکٹر ولید کو خوب سراہا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ولید ملک کی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات ہوئی، وزیرِ صحت نے تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر ڈاکٹر ولید ملک کو 2 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ولید ملک نے 27 گولڈ میڈل اور دو سلور میڈل حاصل کیے ہیں، ولید ملک جیسے ڈاکٹر ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ایسے ذہین طلباء کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
Breaking National record by 29 Gold Medals at 4th convocation of Ameeruddin. #MedTwitter #MedEd @dr_danish_awan @MashwaniAzhar @MedicalGlobe_MG @oyebajwey @fawadchaudhry pic.twitter.com/BuYU4hX4ia
— WaleedMalik (@MedalMachine) December 1, 2022
یاد رہے کہ حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ میڈل حاصل کر کے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔