چین اور پاکستان کثیرالجہتی اصولوں کے امین ہیں، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کاخیر مقدم کیاجائےگا،چینی وزیر خارجہ وانگ ژی

چین اور پاکستان کثیرالجہتی اصولوں کے امین ہیں، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کاخیر مقدم کیاجائےگا،چینی وزیر خارجہ وانگ ژی

اسلام آباد :چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کثیرالجہتی اصولوں کے امین ہیں، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کاخیر مقدم کیاجائےگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کو پاک چین تعلقات کے 70 سال منفرد دوطرفہ شراکتداری کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کو ایک دوسرے کی بھرپور ضرورت ہے۔ چین اور پاکستان کو اپنی تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہیے تاکہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین مل کر عالمی امن کو فروغ دینے کےلئے کام کریں گے اور اس حوالے سے کثیر القومی شراکت داری کو یقینی بنایا جائے گا.