انگلینڈ اسکواڈ کی تیسری کوویڈ ٹیسٹنگ آج ہوٹل میں ہوگی

انگلینڈ اسکواڈ کی تیسری کوویڈ ٹیسٹنگ آج ہوٹل میں ہوگی

انگلینڈ کرکٹ اسکواڈ کی تیسرے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ آج ہوٹل میں ہو گی،اسکواڈ کی پہلی ٹیسٹنگ گھروں اور دوسری کارڈف پہنچنے پر ہوئی ۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ اسکواڈ کے اراکین ایک ایک کر کے پرائیویٹ کارز پر کارڈف پہنچے، تین رپورٹس منفی آنے پر ہی انگلینڈ اسکواڈ کو ٹریننگ اور پاکستان سےمیچ کی اجازت ہو گی۔ انگلینڈ کرکٹ اسکواڈ کے ارکان پاکستان اسکواڈ سے اب تک نہیں ملے،انگلینڈ اسکواڈ کے تمام ارکان ای سی بی کوویڈ ٹیسٹنگ پروگرام کا حصہ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ای سی بی آفیشلز اور میڈیکل پینل نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو گزشتہ رات بریفنگ دی،ای سی بی آفیشلز نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی بتایا۔

بریفنگ میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان بھی موجود تھے ۔