انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے حارث سہیل اَن فٹ قرار

انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے حارث سہیل اَن فٹ قرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل پائیں گے۔حارث سہیل کو میڈیکل پینل نے کارڈف میچ کے لئے ان فٹ قرار دے دیا ہے جس کے بعد مڈل آرڈر میں سعود شکیل، صہیب مقصود یا سلمان آغا میں سے دو کی شمولیت کا امکان ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل کارڈف میں کھیلا جائے گا جس کے لئے پاکستانی اسکواڈ کارڈف پہنچ گیا ہے اور آج یہاں پریکٹس بھی کی جائے گی۔