خاتون مداح نے چہرے پر عمران اشرف کی پینٹنگ بنوالی

خاتون مداح نے چہرے پر عمران اشرف کی پینٹنگ بنوالی

اداکار عمران اشرف کے مداحوں کی تعداد بے شمار ہے، ان مداحوں میں کہیں کوئی عمران اشرف کے ساتھ ایک سیلفی کے لیے بے تاب ہوتا ہے تو کوئی گھر کی کھڑکی سے ٹوکری ڈال کر آٹو گراف لیتا ہے۔اب عمران اشرف کی ایک مداح نے ان کی پینٹنگ ہی منہ پر بنواکر سب کو دنگ کردیا ہے۔انسٹاگرام پر عمران اشرف کی مداح کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کو اپنے چہرے پر عمران اشر ف کی پینٹنگ بنوائے دیکھاجاسکتا ہے ۔