عمران خان زبانی دعوے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں کسان کارڈ کا اجرا واضح ثبوت ہے،ترقی پسند کاشتکار

عمران خان زبانی دعوے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں کسان کارڈ کا اجرا واضح ثبوت ہے،ترقی پسند کاشتکار

بورے والا :وزیراعظم عمران خان ماضی کے حکمرانوں کی طرح محض زبانی دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں کسان کارڈ اور صحت کارڈ جیسے عوام دوست منصوبے اس کا واضح ثبوت ہیں وہ زرعی شعبہ اور کاشتکاروں کے مسائل کو سنجیدگی کیساتھ حل کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار بورےوالا ضلع وہاڑی کے کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے حوالہ سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مقامی مثالی کاشتکارچوہدری کاشف اقبال نے کہا کہ کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کر کے مثالی اقدام کیا گیا ہے جبکہ سابقہ تمام حکومتوں نے کسانو ں کا استحصال کیا ہے ، پچھلے ادوار میں کسانوں کو ان کا جائز حق نہیں مل سکا، ہم وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے کسانوں کی بات سنی ہے اور ان کے مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ حل کر رہے ہیں ، گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے ملتان میں جو کسان کارڈ کا اجرا کیا ہے اس پرہم کسان بہت خوش ہیں ، کسان کارڈ سے ہمیں بہت سے فوائد مل سکتے ہیں ، کھادوں، سپرے اور کیڑے مار ادویات پر جو سبسڈی ملے گی وہ کسانوں کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہو گی ، جس پر ہم وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے انتہائی مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے والے دنوں میں کسانوں کیلئے مزید سہولیات پیدا کرے گی۔