دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ

دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ

ہرارے: دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جارہی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا اور کھانے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 72 رنز بنالیے ہیں۔

زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ 36 سالہ فاسٹ بولر تابش خان پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔ 

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ کپتان زمبابوے برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک اننگز 116 رنز سے شکست دی تھی.