پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی20 آج کھیلاجائیگا

نائب کپتان شاداب خان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، جبکہ نئے لڑکوں کو زمبابوے کے خلاف موقع دینا چاہ رہے ہیں: کپتان بابر اعظم

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی20 آج کھیلاجائیگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے3بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ میچ سے متعلق پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نائب کپتان شاداب خان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، جبکہ نئے لڑکوں کو زمبابوے کے خلاف موقع دینا چاہ رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی کی وکٹ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار ہوتی ہے، ابھی پچ دیکھی نہیں، میچ سے پہلے دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم زمبابوے کو آسان نہیں لیا جا سکتا کیونکہ ان کے پاس تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے بقیہ دو میچز 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو دو-ایک سے شکست دی تھی۔