ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کی دوسری کورونا وائرس ٹیسٹنگ رپورٹ بھی منفی

کرائسٹ چرچ میں ویسٹ انڈیز اسکواڈ کی دوسری ٹیسٹنگ آئسولیشن کے 6 روز مکمل ہونے پر کی گئی جبکہ اسکواڈ کی تیسری اور آخری ٹیسٹنگ 12ویں روز ہوگی

ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کی دوسری کورونا وائرس ٹیسٹنگ رپورٹ بھی منفی

ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کی دوسری کورونا وائرس ٹیسٹنگ رپورٹ بھی منفی آگئی ہے۔ کرائسٹ چرچ میں ویسٹ انڈیز اسکواڈ کی دوسری ٹیسٹنگ آئسولیشن کے 6 روز مکمل ہونے پر کی گئی جبکہ اسکواڈ کی تیسری اور آخری ٹیسٹنگ 12ویں روز ہوگی۔  نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کی تیسری ٹیسٹنگ بھی منفی آنے کے دو روز بعد آئسولیشن ختم ہو گی۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز اسکواڈ کی پہلی کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کے لیے نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے۔