صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے آج اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات

پنجاب کے 12اضلاع میں موجودویمن ورکنگ ہاسٹلزمیں خواتین کے تحفظ،کم بجٹ میں بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی اور شفاف طرز پرانتظام وانصرام کی مانیٹرنگ کے لیے ویمن ہاسٹل اتھارٹی کاقیام عمل میں لانے کے لیے ویمن ہاسٹلز اتھارٹی ایکٹ 2020 پنجاب کیبنٹ کی جانب سے  منظورہوچکا ہ

صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے آج اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات

لاہور : صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے آج اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 12اضلاع میں موجودویمن ورکنگ ہاسٹلزمیں خواتین کے تحفظ،کم بجٹ میں بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی اور شفاف طرز پرانتظام وانصرام کی مانیٹرنگ کے لیے ویمن ہاسٹل اتھارٹی کاقیام عمل میں لانے کے لیے ویمن ہاسٹلز اتھارٹی ایکٹ 2020 پنجاب کیبنٹ کی جانب سے  منظورہوچکا ہے۔اس ایکٹ سے پرائیویٹ ویمن ہاسٹلز اس اتھارٹی کی زیرنگرانی صوبے بھر کی خواتین کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے پابند ہونگے۔

صوبائی وزیر کا کہا تھا کہ محکمہ نے2018 میں پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ پالیسی بنائی۔بین الاقوامی یوم خواتین 7 اور 8 مارچ2020  قومی سرمائے کی بچت اور کفایت شعاری کو مدنظررکھتے ہوئے  UN اور UNFPAکے اشتراک سے آگاہی سیمینارزکے انعقاد کی صورت میں منایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی سطح پرخواتین کے ذریعے نئی نسل میں امن سازی بھائی چارہ صبرواستقلال اور اخوت پسندی کے رجحانات کی تخلیق و تربیت کیلئے ملتان اور راولپنڈی میں خواتین یونیوسٹیوں میں دختران پاکستان آگاہی سمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حقوق نسواں سے متعلق کیے گئے اہم اقدامات کی آگہی کے لئے 2019 سوشل میڈیاکے ذریعے ڈیجیٹل میگزین کا اجرا کیا گیا جسکا دوسراآن لائن ایڈیشن جنوری 2020میں جاری کیا گیا۔دوران کووڈ 19خواتین کے لیے وقت کے بہتراستعمال کے لیے محکمہ نے پیغام پاکستان اور ان ایبلرز کے تعاون سے پنجاب میں لڑکیوں کے لیے گھر بیٹھے مہارت یافتہ فری لانسنگ کی ترقی وترویج اور ورچوئل ٹرننگزکے ذریعے خواتین کی کیپسٹی بلڈنگ کے لیے ای ٹرننگزکروائیں۔ان ٹرننگز میں 30 سے 50 فیصد کوٹہ خواتین کا رکھا گیا۔