سنیل شیٹی کی بیٹی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہول کی شادی کی تیاریاں شروع

سنیل شیٹی کی بیٹی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہول کی شادی کی تیاریاں شروع

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان کے ایل راہول کی شادی سنیل شیٹی کی بیٹی سے طے پا گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان  کے ایل راہول جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

 شیٹی خاندان کے ایک قریبی ذرائع نےبھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر شادی اس سال کے آخر تک یا اگلے سال جنوری میں ہوگی۔

کہا جا رہا ہے کہ اس جوڑی کی شادی سنیل شیٹی کے کھنڈالہ میں موجود گھر’جہان‘ میں ہوگی جو 17 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا اور سنیل شیٹی کے دل کے بہت قریب ہے۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ معروف ویڈنگ آرگنائزر شادی کی تقریبات کےانتظامات کرنے کے لیے کھنڈالہ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل سنیل شیٹی نے بھی میڈیاکو بتایا تھا کہ کے ایل راہول کے میچ شیڈول کے بعد ہی ان کی بیٹی کی شادی ہوگی۔