ٹوئٹر کے سربراہ جیک ڈورسی کا کورونا فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان

عالمگیر وبا کورونا کو شکست دینے کے لیے سیاسی، سماجی، شوبز، اسپورٹس اور دیگر نامور شخصیات طبی آلات، فنڈز، راشن مہم وغیرہ کے ذریعے پیش پیش ہیں۔

ٹوئٹر کے سربراہ جیک ڈورسی کا کورونا فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان

نیویارک(عالمین نیوز) کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیک ڈورسی نے ایک ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔عالمگیر وبا کورونا کو شکست دینے کے لیے سیاسی، سماجی، شوبز، اسپورٹس اور دیگر نامور شخصیات طبی آلات، فنڈز، راشن مہم وغیرہ کے ذریعے پیش پیش ہیں۔ایسے میں ٹوئٹر کے سی ای او نے بھی کوروناسے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک ارب ڈالردینے کا اعلان کیا ہے۔جیک ڈورسی کا کہنا ہے کہ ریلیف میں دی گئی یہ رقم میری کل ذاتی دولت کا 28 فیصد ہے۔