روس کاکورونا وائرس ویکسین کی انسانوں پرآزمائش رواں سال جون سے شروع کرنیکا فیصلہ

کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے بنائی جانے والی ویکسین کی انسانوں پرآزمائش رواں سال جون سے شروع کی جائے گی

روس کاکورونا وائرس ویکسین کی انسانوں پرآزمائش رواں سال جون سے شروع کرنیکا فیصلہ

ماسکو (عالمین نیوز) روس کے ٹاپ ریسرچ سنٹر صدر لادیمیر پیوٹن کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے بنائی جانے والی ویکسین کی انسانوں پرآزمائش رواں سال جون سے شروع کی جائے گی اس کے لیے ان کی لیبارٹری کی تیاری مکمل ہے۔وکٹر سٹیٹ وائرولوجی ایند بائیو ٹیکنالوجی سنٹر کے سربراہ رینٹ میکسیوتوو نے کہا ہے کہ ان کی لیبارٹری پہلے مرحلے میں تین ویکسینوں کلینکل ٹرائلز 29جون کو 180رضاکاروں پر کرے گی۔رینٹ میکسیوتوو روسی صدر پیوٹن کوایک وڈیو اجلاس میں بریف کر رہے تھے جس میں روس کی اعلی سائنس لیبارٹریز کے سربراہ بھی شریک تھے۔انہوں نے کہاکہ ان کلینکل ٹرائلز کے لئے ان کو 300سے زیادہ رضا کاروں کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 180کا انتخاب کیا جائے گا۔