کورونا وائرس،یورپی یونین کاغریب ممالک کیلئے 15بلین یورو فنڈ مختص کرنیکا اعلان

ای یو کے اس فنڈ سے ان ممالک کی مدد کی جائے گی جہاں کا نظام صحت کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے کمزور ہے.

کورونا وائرس،یورپی یونین کاغریب ممالک کیلئے 15بلین یورو فنڈ مختص کرنیکا اعلان

برسلز (عالمین نیوز) یورپی یونین کورونا وائرس کی وباء کی لپیٹ میں آئے دنیا کے غریب ممالک کے لیے 15بلین یورو فنڈمختص کرے گا۔اس بات کا اعلان یورپیکمشن کی سربراہ اْرسلا وون ڈِر لیین نے کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ای یو کے اس فنڈ سے ان ممالک کی مدد کی جائے گی جہاں کا نظام صحت کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے کمزور ہے جبکہ اس فنڈ سے طویل المدتی اقتصادی بحالی کے لیے بھی مدد کی جائے گی۔