امریکہ عراق میں فوجی انخلا پر جون میں مذاکرات کرے گا،پومپیو

عراق کے ساتھ جون کے وسط میں سٹریٹجک مذاکرات میں فوجی موجودگی کے حوالے سے بات ہو گی۔

امریکہ عراق میں فوجی انخلا پر جون میں مذاکرات کرے گا،پومپیو

واشنگٹن (عالمین نیوز) امریکہ عراق میں اپنی فوجی موجودگی کے حوالے سے رواں سال جون میں عراقی انتظامیہ سے مذاکرات کرے گا۔اس بات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کیا ہے۔ انہوں نے عراق میں فوجیوں کی برقرار تعداد کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا کہ ان کے عراق کے ساتھ جون کے وسط میں سٹریٹجک مذاکرات میں فوجی موجودگی کے حوالے سے بات ہو گی۔انہوں نے صحافیوں سے کہاکہ عالمی کورونا وائرس پینڈیمک میں اضافہ سے تیل سے آمدنی میں کمی عراقی معشیت کو تباہ کر سکتی ہے اور ہم دونوں حکومتوں نے مل بیٹھ کر یہ طے کرنا ہے کہ جو کامیابی ہم نے داعش کے خلاف حاصل کی ہے وہ ضائع نہ جائے اور عراق مستحکم رہے۔انہوں نے بتایا کہ اس بات چیت کے لیے امریکہ کی نمائندگی سفارتکار ڈیوڈ ہیلے کریں گے۔