جنوبی کوریا کے صدر کا برآمدکنندگان کیلئے 29.5 بلین ڈالر قرضوں کا اعلان

حکومت کورونا وائرس سے متاثرہ برآمد کنندگان کے لئے آسان شرائط پر 29.5 بلین ڈالر مالیت کا قرض فراہم کرے گی۔

جنوبی کوریا کے صدر کا برآمدکنندگان کیلئے 29.5 بلین ڈالر قرضوں کا اعلان

سیؤل (عالمین نیوز) جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے برآمد کنندگان کے لئے 29.5 بلین ڈالر کے اضافی قرضوں کا اعلان کر دیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سیؤل میں اقتصادی سربراہوں کے ساتھ ایک پالیسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت کورونا وائرس سے متاثرہ برآمد کنندگان کے لئے آسان شرائط پر 29.5 بلین ڈالر مالیت کا قرض فراہم کرے گی۔ مون نے مزید کہا کہ برآمد کنندگان کے لئے قرضوں کی گارنٹیوں میں توسیع کی جائے گی جبکہ چھوٹے کاروباروں کے لئے بھی قرضے دیئے جائیں گے۔ واضع رہے کہ جنوبی کوریا کورونا وائرس کے بارے میں تیز اور موثر جواب دینے کے لئے سراہا جارہا ہے۔