ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس کے مریضوں اور شرح اموات میں کمی ہے۔

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ٹوکیو (عالمین نیوز ) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس کے مریضوں اور شرح اموات میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 1.9 ین بڑھ کر 148.8 ین (1.37 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 170 یوان بڑھ کر 9865 یوان (1398 ڈالر)فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 108.1 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔