وسائل محدود،یومیہ2040ٹیسٹ،گنجائش بڑھا رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

بغیر علامات کے بھی مریض سامنے آ رہے،مکمل رہنمائی اور مدد چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سے چینی میڈیکل ٹیم کی ملاقات

وسائل محدود،یومیہ2040ٹیسٹ،گنجائش بڑھا رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(عالمین نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وسائل محدود ہیں روزانہ 2040ٹیسٹ ہوتے ہیں، ٹیسٹنگ کی گنجائی بڑھا رہے ہیں،بغیر علامات کے بھی کرونا کے مریض سامنے آ رہے ہیں،ان خیالات کاانہوں نے چین کے 9رکنی میڈیکل ٹیم سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین نے کرونا کیخلاف زبردست جنگ کر کے شکست دی ہے جس پر چین کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسائل محدود ہیں یومیہ2040ٹیسٹ کر رہے ہیں،ٹیسٹنگ گنجائش بھی بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، بغیر علامات کے بعد کرونا مریض سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں رپیڈ ٹیسٹنگ مشین اور کٹس کی فوری ضرورت ہے، ہمیں چین سے مدد اورمکمل رہنمائی کی ضرورت ہیں۔دریں اثناء چین کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ نے وزیراعلیٰ سندھ کہا کہ چین کرونا سے متعلق پاکستان کی ہر قسم کی رہنمائی کرنے کو تیار ہے،انہوں نے کہا کہ لوگ گھروں میں کھڑکیاں کھول کر تازہ ہوا لیں،بغیر علامات کے مریضوں کو بھی ائسولیشن میں رکھنا چاہئے، چینی وفد کے سربراہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو مشورہ دیا کہ سماجی دوری اور عوامی بھر پورتعاون سے کرونا وبا کو شکست دی جا سکتی ہے،راشن لینے والی جگہ پر ہجوم نہ بنائیں،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔