رومانیا میں ایک ہی دن 10نوازئیدہ بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

حکام نے میٹرنٹی ہوم کے تمام عملے کے ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے

رومانیا میں ایک ہی دن 10نوازئیدہ بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

رومانیا(عالمین نیوز)یورپی ملک رومانیا میں ایک ہی دن میں 10 نوزائیدہ بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد حکام نے میٹرنٹی ہوم کے تمام عملے کے ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔رومانیا میں کورونا وائرس کے پھیلا میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 8 اپریل کی صبح تک وہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک جا پہنچی تھی جب کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد بھی 200 سے زائد ہو چکی تھی۔رومانیا نے بھی خطے کے دیگر ممالک کی طرح کورونا سے بچنے کے لیے 31 مارچ تک لاک ڈان نافذ کر رکھا تھا جب کہ اس وقت بھی وہاں جزوری لاک ڈان عائد ہے اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔رومانیا کے شہر تمیسورا کے ایک میٹرنٹی ہوم میں 7 اپریل کو 10 نوزائیدہ بچوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد حکام نے وہاں کے عملے کے ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ وزیر صحت کے مطابق جن نوزائیدہ بچوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، ان کی ماں میں وبا کی تشخیص نہیں ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوزائیدہ بچوں کی ماں میں کورونا کی تشخیص نہ ہونے کے بعد حکام نے شبہ ظاہر کیا کہ بچوں کو میٹرنٹی کلینک کے عملے سے کورونا لگا ہوگا، اس لیے حکام نے تفتیش کا آغاز کردیا۔وزیر صحت کے مطابق جن نوزائیدہ بچوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، ان میں زیادہ خطرناک علامات نہیں ہیں تاہم ان میں وبا کی تشخیص ہونے کے بعد تمام بچوں کو اپنی ماں کے ہمراہ قرنطینہ کردیا گیا۔وزیر صحت نے بتایا کہ بچوں کو ان کی ماں کے ہمراہ ان کے اپنے ہی گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے جب کہ میٹرنٹی ہوم کو جراثیم سے پاک کرکے اس کے عملے میں وائرس کی تشخیص کا آغاز کردیا گیا۔