عوام حکومت و طبی ماہرین کی گائیڈ لائن پر عمل کریں، صدر

کورونا کی موذی وباء سے بچاؤ کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے

عوام حکومت و طبی ماہرین کی گائیڈ لائن پر عمل کریں، صدر

اسلا م آ با د (عالمین نیوز)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کی موذی وباء سے بچاؤ کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے، عوام کو چاہیے کہ حکومت اور طبی ماہرین کی طرف سے دی گئی گائیڈ لائن پر مکمل عملدرآمد کریں۔صدر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں کیا، ملاقات میں صدر اور گورنر دونوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔گورنرپنجاب نے صدر مملکت کو کورونا وائرس کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں، ٹیلی راشن ہیلپ لائن اور ٹیلی میڈیسن سروس سے متعلق بریف کیا۔گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کے سدباب، علاج ومعالجے اور ریلیف کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے۔