کئی خاندانوں کو برسوں بعد اکٹھے بیٹھنے کا موقع ملا ہے: احسن خان

بے پناہ مصروفیات کیو جہ سے یہاں تک نوبت آ گئی تھی کہ لوگ ایک گھر میں رہتے ہوئے کئی کئی روز تک ایک دوسرے کا چہرہ نہیں دیکھ پاتے تھے۔

کئی خاندانوں کو برسوں بعد اکٹھے بیٹھنے کا موقع ملا ہے: احسن خان

لاہور (عالمین نیوز) نامور اداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء کی وجہ سے کئی خاندانوں کو شاید سالوں پر اکٹھے بیٹھنے کا موقع ملا ہے،بے پناہ مصروفیات کیو جہ سے یہاں تک نوبت آ گئی تھی کہ لوگ ایک گھر میں رہتے ہوئے کئی کئی روز تک ایک دوسرے کا چہرہ نہیں دیکھ پاتے تھے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ زندگی کتنی خوبصورت ہے آج فرصت کے لمحات میں اس کے بارے میں سوچنے کا موقع میسر آیا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ وقت بدل گیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وقت وہی ہے ہم سب بدل گئے ہیں۔ پہلے نہ صرف گھر والوں بلکہ کزنز اور رشتہ داروں سے ملنا معمول ہوتا تھا لیکن ہم نے اس روایت کو ہی پس پشت ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال کے مطابق ہمیں خود کو بدلنا ہوگا اور بھیڑ چال سے باہر آ کر اپنے،گھر والوں اور رشتہ داروں کے لئے وقت نکالنا ہوگا جس سے ہمیں ایک دوسرے کا احساس بھی ہوگا اور مشکلات کا بھی علم ہو سکے گا۔ احسن خان نے کہا کہ ہمیں زندگی کو غیر معمولی طریقے سے گزارنے کی بجائے معمول پر لانا ہوگا پھر ہم کہہ سکیں گے ہم اصل کی طرف واپس آ گئے ہیں۔