لاہور کے ہسپتالوں میں بیڈز، وینٹی لیٹرز سے متعلق اطلاعات کے حصول کیلئے میؤ ہسپتال میں کنٹرول روم قائم

کنٹرول روم قائم کرنے کا مقصد شہری کنٹرول روم میں کال کرکے وینٹی لیٹر ز اور بستر کی دستیابی سے متعلق معلومات کا حصول ہے

لاہور کے ہسپتالوں میں بیڈز، وینٹی لیٹرز سے متعلق اطلاعات کے حصول کیلئے میؤ ہسپتال میں کنٹرول روم قائم

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن نے میؤ ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کر دیاہے۔ یہ بات سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ کنٹرول روم قائم کرنے کا مقصد شہری کنٹرول روم میں کال کرکے وینٹی لیٹر ز اور بستر کی دستیابی سے متعلق معلومات کا حصول ہے۔ بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو خود سے ہسپتالوں کے چکر لگانے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔

کنٹرول روم میں لاہور کے تمام ہسپتالوں میں دستیاب بیڈز اور وینٹی لیٹرز سے متعلق تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرنے کہا کہ لواحقین0429911370 اور429921136  پر کال کر سکتے ہیں۔ اسی طرح کنٹرول روم میں 04299211138 ہیلپ لائن بھی دستیاب ہوگی۔ ہیلپ لائن پر 24 گھنٹے ڈاکٹر ز ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔