پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین میں پلاٹوں کی تقسیم کے لئے آن لائن قرعہ اندازی دربار ہال سیکریٹیریٹ میں منعقد

تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ناہید گل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے

پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین میں پلاٹوں کی تقسیم کے لئے آن لائن قرعہ اندازی دربار ہال سیکریٹیریٹ میں منعقد

لاہور:  پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین میں پلاٹوں کی تقسیم کے لئے آن لائن قرعہ اندازی دربار ہال سیکریٹیریٹ میں منعقد ھوئی۔ تقریب کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکریٹری ارم بخاری نے کی۔ تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ناہید گل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ پلاٹ ممبران نے قرعہ اندازی میں بذریعہ فیس بک لائیو اور زوم میٹنگ شرکت کی۔ مختلف سکیموں کے تحت چھ اضلاع فیصل آباد، ملتان، خانیوال، راولپنڈی، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں کل چھ سو ساٹھ پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ارم بخاری اور ایم ڈی پی جی ایس ایچ ایف ناہید گل نے قرعہ اندازی کے فوری بعد الاٹ کئے گئے پلاٹوں کی لسٹ پر دستخط کئے۔

ہر کیٹیگری میں قرعہ اندازی کے بعد ممبران کو انکو الاٹ کردہ پلاٹ نمبر بارے آگاہ کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ارم بخاری نے تمام ممبران کو مبارکباد اور کہا کہ اس پورے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھنے اور کرونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی ٹی بی کی مدد سے ممبران کو براہ راست تقریب میں شامل کرنا ایک اچھی کاوش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ممبران اس تقریب میں شرکت کرتیآئے ہیں مگرکرونا وباء کے باعث اجتماعات پر پابندی کی وجہ سے یہ تقریب تاخیر کا شکار ہو سکتی تھی جسکا انعقاد جدید ٹیکنالوجی کی مدد ممکن ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ھے۔ شفافیت اور میرٹ پر عملدرامد سے اداروں کی کارکردگی پرعوام کا اعتماد بڑھا ہے۔