چاولوں کے پانی سےخوبصورتی میں اضافہ

چالوں کے پکانے سے قبل اسے بگھونے کی صورت میں حاصل ہونے والے پانی کے حیرت انگیز فوائد اگر آپ جان لیں تو اسے پھینکنے کے بجائے اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے اس کا استعمال شروع کر دیں گے

چاولوں کے پانی سےخوبصورتی میں اضافہ

چاول ایک ایسی غذا ہے جسے ہر عمر کا فرد یکساں پسند کرتا ہے اور یہ غذا دسترخوان پر تقریباً ہر روز ہی سجتی ہے، چالوں کے پکانے سے قبل اسے بگھونے کی صورت میں حاصل ہونے والے پانی کے حیرت انگیز فوائد اگر آپ جان لیں تو اسے پھینکنے کے بجائے اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے اس کا استعمال شروع کر دیں گے۔ بیوٹیشن اور کاسمیٹکس  ماہرین کی جانب سے چاولوں کے پانی کو خوبصورتی میں اضافے کے لیے اہم ترین جز قرار دیا جاتا ہے، چالوں کے پانی کا استعمال صدیوں سے خوبصورتی بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے، چاولوں کو ابال کر یا اسے پیس کر کئی طرح کے فیس ماسک میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ چاولوں کے پاؤڈر کو شہد میں ملا کر بہترین وائٹننگ اسکرب بھی بنایا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چالوں کا پانی ایک وائٹننگ ایجنٹ کا کردار ادا کرتا ہے جبکہ اس کے پانی کے استعمال سے جِلد اور بالوں کی صحت پر ان گنت فوائد حاصل ہوتے ہیں، چاولوں کے پانی کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت ساری کاسمیٹک کمپنیز نے بھی دعویٰ کرنا شروع کر دیا ہے کہ اُن کے شیمپو اور کریم میں چاولوں کا پانی استعمال کیا گیا ہے۔