کپتان اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید خان

کپتان اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید خان

اسلام آباد۔ :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا نہیں ہے،کپتان اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چیلنجوں کا سامنا کرنا آتا ہے۔

بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں ، وہ ہار چکے ہیں ان کی مٹھائی پھر ضائع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت بتائے گا کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے۔ کپتان قوم سے خطاب میں اہم اعلان کریں گے۔ وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔