گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 141 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،وقومی ادارہ صحت

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 141 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،وقومی ادارہ صحت

اسلام آباد۔ :گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 141 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مثبت کیسز کی شرح 0.52 رہی۔ جمعہ کوقومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 003 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 141 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح ٹیسٹوں کی مثبت شرح 0.52 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد صفر ریکارڈ کی گئی جبکہ 280 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔