کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی پانچویں روز بھی جاری 

 ایف ڈبلیو او نے تینوں بڑے نالوں پر صفائی کا کام   سوفیصد مکمل کر لیا،ترجمان  این ڈی ایم اے

کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی پانچویں روز بھی جاری 

اسلام آباد :.وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی ٓپانچویں روز بھی جاری ہے۔ترجمان  این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے تینوں بڑے نالوں پر صفائی کا کام  100 فیصد مکمل کر لیا  ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا  کہ تین بڑے نالوں پر تمام  42  چوک پوائنٹس کو کلئیر کر دیا گیا ہے۔نالوں سے تقریباً 31  ہزار ٹن کچرا نکالا گیا۔  انہوں نے کہا  کہ گزشتہ زور بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے سبب کھڑے پانی کی نکاسی پر کام جاری ہے.  انہوں نے کہا کہ کارساز، کے ڈی اے چورنگی، گورا قبرستان، مچھر کالونی اور ٹاور چوک سے ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے پانی نکال دیا گیا ہے. ترجمان کا کہنا تھا  کہ شاہراہ فیصل، ائیرپورٹ، کلنٹن بلاک 8، رینجرز پوسٹ 4 گجر نالہ پر ٹیمیں پانی کی نکاسی پر کام کر رہی ہیں. شہر بھر میں صورتحال اور نظام زندگی عمومی طور پر نارمل ہے۔