امریکہ کی ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو سمیت 11 چینی حکام پر پابندیاں 

امریکہ کی ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو سمیت 11 چینی حکام پر پابندیاں 

واشنگٹن:. امریکہ نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو سمیت 11 چینی حکام پر پابندیاں لگا دیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ 11 چینی حکام کے اثاثے اور جائیدادیں بھی منجمد ہوں گی۔امریکی سیکرٹری خزانہ نے اپنے بیان میں  کہا کہ پابندیاں خودمختاری کو مجروح کرنے والوں کے خلاف لگائی گئی ہیں جبکہ امریکہ ہانگ کانگ کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام پر بیجنگ کی پالیسیاں نافذ کرنے کا الزام ہے۔