آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی کے خلاف ایف آئی اے متحرک

آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی کے خلاف ایف آئی اے متحرک

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے 2 مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان قمر شہزاد اور محمد شعیب عرفان کو گرفتار کر لیا۔  ملزم قمر شہزاد نےشکایت کنندہ کے  ذاتی اور حساس ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کی تھی جب کہ ملزم حساس ڈیٹا شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم شعیب آن لائن خریدوفروخت میں جعل سازی کرنے میں ملوث تھا۔ دونوں ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے ان کے زیر استعمال موبائل فونز ضبط کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔