وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں یکساں ترقی کیلئے پرعزم ہیں

اور حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں یکساں ترقی کیلئے پرعزم ہیں

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں یکساں ترقی کیلئے پرعزم ہیں اور حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ یہ امر قابل تحسین ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار دور دراز علاقوں میں جاکر عوام کے مسائل جاننے اور انکے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین دریشک نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے راجن پور پیکیج کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ راجن پور کے تاریخی پیکیج پر راجن پور کی عوام کی طرف سے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔راجن پور پیکیج نیا پاکستان کی طرف ایک اور قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ پورے پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں۔

ماضی میں تو برائے نام خادم اعلی الیکشن راجن پور کی عوام کی مدد سے جیت کر اسمبلی میں جاتے تھے اور سارے پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر لگا دیتے تھے۔مگر اب نیا پاکستان میں سب اضلاع پر برابر کی توجہ دی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں یکساں ترقی کے کیلئے پرعزم ہیں اور حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ بزدار حکومت نے راجن پور کی تعمیر و ترقی کے لئے 15ارب روپے کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ راجن پور میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی جبکہ ترقیاتی پیکیج میں گرلز ڈگری کالج روجھان، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹر، فاضل پور اور کوٹ مٹھن میں ریسکیو 1122 سنٹر، داجل اور فاضل پور کے رورل ہیلتھ سنٹرز کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 300ملین روپے لاگت سے 34ویٹرنری کلینکس،400 ملین سے سیوریج، ڈرینج سسٹم کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا ۔

جبکہ تحصیل کمپلیکس روجھان کیلئے 80ملین، 16ملین لاگت کے جنرل بس سٹینڈ، 88ملین کی لاگت کے لائیوسٹاک سروسز ٹریننگ سنٹر فاضل پور،رکھ عظمت والا جام پور کے لئے کنٹینر کلینک بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ سردار حسنین دریشک نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال، جام پور سے کشمور 2 رویہ سڑک، دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت مورنج ڈیم کی تعمیر اور دیگر کئی اہم منصوبے راجن پور کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور کو سابقہ حکومتوں نے جان بوجھ کر ترقی کے حق سے محروم رکھا مگر وزیراعلی عثمان بزدار دورپسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔