پاکستان نے جنوبی افریقا کو کلین سوئپ کردیا    

جنوبی افریقا نے پانچویں دن کا کھیل 127 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو اس کی دوسری وکٹ اسی اسکور پر گر گئی جب وین ڈر ڈیوسن 48 رنز بناکر آوٹ ہوئے، انہیں حسن علی نے بولڈ کیا

پاکستان نے جنوبی افریقا کو کلین سوئپ کردیا    

پاکستان نے جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن 95 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔ کھانے کے وقفے کے بعد مہمان ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوئی اور تواتر کے ساتھ اس کی وکٹیں  گرتی رہیں۔ جنوبی افریقا نے پانچویں دن کا کھیل 127 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو اس کی دوسری وکٹ اسی اسکور پر گر گئی جب وین ڈر ڈیوسن 48 رنز بناکر آوٹ ہوئے، انہیں حسن علی نے بولڈ کیا۔

مہمان ٹیم کو 135 کے اسکور پر تیسرا نقصان ڈوپلیسی کی وکٹ کا اٹھانا پڑا، انہیں بھی حسن علی نے آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے سینچری میکر مارکہم لنچ کے فوری بعد 108 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے جبکہ اگلی ہی گیند پر کپتان ڈی کوک بھی پویلین چلتے بنے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک جنوبی افریقا کے بووما 57  رنز بنا کر وکٹ پر نئے آ نے والے بلے باز ملڈر کے ساتھ موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں حسن علی نے 4 اور شاہین شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003 ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، پاکستان موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر سکتا ہے۔