چہرے نہیں استحصالی نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،جہانگیر اشرف وینس

شخصیت پرستی بت پرستی سے بھی زیادہ خطرنا ک ہے ،صدر ڈیمو کریٹک پارٹی اتقریب سے خطاب

چہرے نہیں استحصالی نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،جہانگیر اشرف وینس

لاہور: ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے کہا ہے کہ چہرے نہیںاستحصالی نظام بدلنے سے ہی حقیقی تبدیلی آئے گی،شخصیت پرستی بت پرستی سے بھی زیادہ خطرنا ک ہے ،موجودہ کرپٹ اور استحصالی نظام کے تحت حکومت تو بدل جاتی ہے مگر نظام نہیں بدلتا، چہرے بدلنے سے نظام کبھی نہیں بدلے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی کا نعرہ” چہرے نہیں کرپٹ استحصالی نظام کو بدلو“ہے۔ 

کیونکہ جب تک موجودہ کرپٹ اور استحصالی نظام جس نے لوگوں کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیا ،غربت میں اضافہ کیا، بے روزگاری کو ختم کرنے میں ناکام رہا اور کمزوروں کو انصاف فراہم نہیں کر سکا، سے جان نہیں چھڑائی جاتی کسی کی بھی حکومت آنے اور جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے کہا کہ اب ” نظام “ تبدیلی کی بات ہونی چاہیے نہ سیکولر ازم، نہ سوشلزم، نہ کیپٹل ازم، نہ انگریزوں کا چھوڑا ہوا ملغوبہ سسٹم، بلکہ ایک ایسے نظام کی بات ہونی چاہیے جس میں فوری انصاف ملتا ہے ،جو مساوات کا علمبردار ہو، معاشی ناہمواریوں کا خاتمہ کرتاہو۔