میاں نعیم الدین کاخواجہ جاوید اقبال کے انتقال پر دُکھ کا اظہار

 مرحوم کی سماجی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، چیئرمین پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی

لاہور:  پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے معروف سماجی خدمتگار اور ہارون فلنگ اسٹیشن پنڈدادن خان کے چیف ایگزیکٹیو خواجہ جاوید اقبال کے انتقال پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ رب العزت خواجہ خاور جاوید کے والد محترم خواجہ جاویداقبال کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں،اللہ پاک حضرت محمد ﷺ سے محبت اور عقیدت کو ان کا توشہ آخرت بنائیں۔

پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا کہ اللہ رب العزت خواجہ جاوید اقبال(مرحوم) ان کی اُولاد کو صبر وجمیل عطا فرمائیں ،مل جل کر ساتھ رہنے اور باہم رواداری کی توفیق دیں،جبکہ اللہ پاک ان لوگوں کے دلوں کو بھی صبر دیںجو خواجہ جاوید اقبال(مرحوم) اور ان کے خاندان سے محبت کرتے ہےں کیونکہ دلوں کے زخم کو صبر اور دُعا کے مرہم سے ہی بھرا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ جاویداقبال کی وفات سے معاشرہ ایک مخلص ،سچے پاکستانی اور انسان دوست شخص سے محروم ہوگیا ہے، مرحوم کی سماجی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا اور یاد رکھا جائے گا۔