صوبائی وزیر برائے وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی زیر صدارت محکمانہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ،ایڈیشنل سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ، ڈائریکٹر،ڈائریکٹوریٹ آف وویمن ڈویلپمنٹ، سیکرٹری پی سی ایس ڈبلیو،ڈائریکٹر جی ایم آئی ایس، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن،ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ اور دیگر افسران نے شرکت کی

صوبائی وزیر برائے وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی زیر صدارت محکمانہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس

لاہور : صوبائی وزیر برائے وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی زیر صدارت محکمانہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس وویمن ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ کے دفتر میں منعقد ہوا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ،ایڈیشنل سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ، ڈائریکٹر،ڈائریکٹوریٹ آف وویمن ڈویلپمنٹ، سیکرٹری پی سی ایس ڈبلیو،ڈائریکٹر جی ایم آئی ایس، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن،ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ نے صوبائی وزیر کو خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بریفنگ دی اور ڈائریکٹر،ڈائریکٹوریٹ آف وومن ڈویلپمنٹ نے سالانہ ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بھی تفصیل کے بتایا۔جس پر صوبائی وزیر نے محکمہ کے افسران کی کارکردگی کے بارے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ہر گھر تک وویمن ڈویلپمنٹ کا پیغام پہنچایا جائے۔خواتین کے حقوق کے تحفظ اور اس سلسلے میں پالیسیوں پر حقیقی معنوں میں عملدر آمد کیلئے تمام ملحقہ اداروں کے ساتھ مسلسل مشاورت کی عمل کو جاری رکھا جائے۔