اپوزیشن کو سانحہ مچھ پر سیاست سے بازرہنا چاہیے۔سید حسین جہانیاں گردیزی

دکھ کی اس گھڑی میں تمام پاکستانی شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے معصوم عوام کو استعمال کرنے سے گریز کریں

 اپوزیشن کو سانحہ مچھ پر سیاست سے بازرہنا چاہیے۔سید حسین جہانیاں گردیزی

لاہور :وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ اپوزیشن سانحہ مچھ پر سیاست سے باز رہے۔دکھ کی اس گھڑی میں تمام پاکستانی شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے معصوم عوام کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ افواج پاکستان،پولیس اور سیکورٹی ادارے ایسے دہشت گردوں کو جلد ہی اپنے منطقی انجام تک پہنچا دیں گے۔سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ دشمن قوتوں کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔