ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر انچارج CIA نے مختلف مقدمات میں باز یافتہ مال مسروقہ مدعیان کے حوالے کردیا

اس دوران 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی مدعیان کے حوالے کردی ۔ تفصیلات کے مطابق امن وامان کی سلامتی اورجرائم کے سد باب کیلئے ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کے زیر قیادت بھکر پولیس فرائض کی بجا آوری میں مصروف عمل ہے

ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر انچارج CIA نے مختلف مقدمات میں باز یافتہ مال مسروقہ مدعیان کے حوالے کردیا

ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر انچارج CIA انسپکٹر عبدالرزاق گورچھہ نے مختلف مقدمات میں باز یافتہ مال مسروقہ مدعیان کے حوالے کردیا۔اس دوران 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی مدعیان کے حوالے کردی ۔ تفصیلات کے مطابق امن وامان کی سلامتی اورجرائم کے سد باب کیلئے ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کے زیر قیادت بھکر پولیس فرائض کی بجا آوری میں مصروف عمل ہے۔ چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے خاتمے کیلئے ضلع بھر میں گشت کے نظام کو مزید موثر اور فعال بنایا گیا ہے۔ مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کی سرکوبی کیلئے متعلقہ ایس ایچ اوز اور سی آئی اے سٹاف پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ ملزمان کو گرفتارکرکے نقصانات کاازالہ کیا جاسکے اور ان ملزمان کو مجاز عدالتوں سے سزا دلوائی جاسکے۔ 

اس ضمن میں انچارج سی آئی اے انسپکٹر عبدالرزاق گورچھہ معہ ٹیم  نے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی واردتوں میں ملوث ملزمان کوگرفتارکر کے مال مسروقہ برآمد کرکے مدعیان کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ مزید ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کا کہنا تھاکہ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ دیگر زیر التواء مقدمات کی یکسوئی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں تاکہ مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے اور مدعیان مقدمات کے نقصان کا ازالہ کیا جاسکے۔