کاہنہ کے علاقہ میں دو بہنوں کا اغوا اور قتل افسوسناک ہے: فاطمہ چدھڑ 

 ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے گی  حکومت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی گئی:

کاہنہ کے علاقہ میں دو بہنوں کا اغوا اور قتل افسوسناک ہے: فاطمہ چدھڑ 

لاہور:چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے لاہور کے علاقہ کاہنہ میں دو بہنوں کے اغوا اور قتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرپرسن نے مقتولین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے محکمہ پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ باقی ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں   لے کر آئیں تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہیں   اور ان کی روک تھام کے لئے ہم سب کو اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا۔ چیئرپرسن  فاطمہ چدھڑ بہت جلد متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ان کے گھر کا دورہ بھی کریں گی۔