فیکٹریوں کے انسپیکشن کے نئے نظام سے پنجاب کا صنعتی کلچر بدلے گا، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال

صنعتکاری کے عمل میں تیزی لاکرمعیشت کو مضبوط کریں گیاورمعاشی استحکام سے غربت اور بے روزگاری کے مسائل میں کمی آئے گی:صوبائی وزیر صنعت و تجارت

فیکٹریوں کے انسپیکشن کے نئے نظام سے پنجاب کا صنعتی کلچر بدلے گا، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال

لاہور :صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہو۔ا جس میں صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان،سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی،سربراہ مانیٹرنگ یونٹ تفضیل عباس اور متعلقہ افسران  شرکت کی۔ اجلاس کے دوران فیکٹریوں کی انسپیکشن کے نئے نظام کا جائزہ لیا گیا،صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتکاری کے عمل میں تیزی لاکرمعیشت کو مضبوط کریں گیاورمعاشی استحکام سے غربت اور بے روزگاری کے مسائل میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ انسپیکشن کا نیا نظام صوبے کے صنعتی کلچر کو بدل دے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں نئی سرمایہ کاری لانے کیلئے ہر ضرور ی اقدام اٹھا رہی ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صنعت کا پہیہ چلتا رہے گا تو معیشت بھی فروغ پائے گی۔اس لئے صنعت کاپہیہ کسی صورت رکنے نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کا معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ہے، اس لئے صنعتی کارکنوں کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔