وزیر قانون, پارلیمانی امور و کوآپریٹوز راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی قانون کا 45 واں اجلاس

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، وزیر کھیل تیمور بھٹی،چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکریٹریز بھی موجود تھے۔اجلاس میں مختلف محکموں کے چودہ نکات پر غور و خوض کے لیے پیش کیے گئے

وزیر قانون, پارلیمانی امور و کوآپریٹوز راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی قانون کا 45 واں اجلاس

لاہور : وزیر قانون, پارلیمانی امور و کوآپریٹوز راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی قانون کا 45 واں اجلاس آج سول سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، وزیر کھیل تیمور بھٹی،چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکریٹریز بھی موجود تھے۔اجلاس میں مختلف محکموں کے چودہ نکات پر غور و خوض کے لیے پیش کیے گئے۔ کابینہ کمیٹی نے  ڈی جی خان اور راجن پور کے پہاڑی علاقوں میں برساتی پانی  کے مجوزہ منصوبہ کے لیے معاہدہ کا مسودہ منظور کر لیا۔

دیگر جن امور کی منظوری دی گئی ان میں محکمہ خزانہ کے تحت ٹیکسوں کی آن لائن پے منٹ کے حوالے سے ترمیم،پنجاب ماڈل بازار کمپنی کو پنجاب سہولت بازار اتھارٹی میں تبدیلی،دیگر صوبوں کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پنجاب میں دوبارہ رجسٹر کرنے کا طریقہ کار واضح کرنے کی تجویز،پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے بورڈ ارکان کی تبدیلی،راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو محکمہ ہاؤسنگ  کے ماتحت کرنے اورپنجاب ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965 ء میں محنت کشوں کے مفاد کی متعدد ترامیم شامل ہیں۔ اجلاس میں لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2020 ء اور محکمہ لائیو اسٹاک کی زرعی زمین کے لیز رینٹ کے تعین کے لیے الگ الگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔