امریکا:ٹرمپ کو ہٹانے کیلئے پچیسویں ترمیم کے استعمال پر غور

جس کے تحت صدر کی کابینہ صدر کو نااہل قرار دے دے تو نائب صدر کے پاس صدر کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار آجاتا ہے

امریکا:ٹرمپ کو ہٹانے کیلئے پچیسویں ترمیم کے استعمال پر غور

امریکا میں کانگریس ارکان کی جانب سے صدر ٹرمپ کی برطرفی کا مطالبہ زور پکڑنے کے بعد وزیر خارجہ مائیک پومپیو، وزیر خزانہ اسٹیو منچن نے ساتھیوں سے پچیسویں ترمیم کے استعمال پر غور شروع کر دیا۔ امریکی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کو وقت سے پہلے اقتدار سے ہٹانے کے لیے ٹرمپ کی کابینہ کے دو وزرا مائیک پومپیو اور اسٹیو منچن آئین کی پچیسویں ترمیم کے استعمال پر غور کر رہے ہیں، جس کے تحت صدر کی کابینہ صدر کو نااہل قرار دے دے تو نائب صدر کے پاس صدر کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار آجاتا ہے۔  کانگریس عمارت پر حملے کے بعد اسپیکر نینسی پلوسی سمیت سو سے زائد ارکان کانگریس نے صدر ٹرمپ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔