دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 19 لاکھ ہو گئیں

اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 6 ہزار 749 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار 950 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں

دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 19 لاکھ ہو گئیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 85 لاکھ 3 ہزار 304 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 6 ہزار 749 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار 950 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 332 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 36 لاکھ 12 ہزار 605 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 74 ہزار 124 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 32 ہزار 45 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 86 لاکھ 14 ہزار 604 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 34 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 31 لاکھ 43 ہزار 317 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔