کامران اکمل پی سی بی کے رویے سے ناخوش

کامران اکمل پی سی بی کے رویے سے ناخوش

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اللّٰہ پر چھوڑتا ہوں۔قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کامران اکمل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کارکردگی دکھانے کے باوجود پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر حیران ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بطور سینئر کھلاڑی کارکردگی دکھانے کے باوجود میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔