عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اسنوکر کلبز کی تاحال بندش کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا

اسنوکر کلب مالکان نے یہ مظاہرہ لاہور پریس کلب کے باہر کیا، احتجاج میں کلب مالکان اور قومی کھلاڑیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اسنوکر کلبز کی تاحال بندش کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اسنوکر کلبز کی تاحال بندش کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کلب مالکان نے حکومت سے ایس او پیز کے ساتھ سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ اسنوکر کلب مالکان نے یہ مظاہرہ لاہور پریس کلب کے باہر کیا، احتجاج میں کلب مالکان اور قومی کھلاڑیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے، اس موقع پر شدید نعرے بازی کی گئی۔ اسنوکر کلب مالکان کا کہنا تھا کہ کلب بند ہونے کے سبب کھیل سے منسلک تمام افراد شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر کلبز دوبارہ کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تو ملک کے مختلف شہروں میں دھرنا دیں گے۔